Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

اولاد سے محروم سعودی جوڑا یتیم بچہ گود لینے پر خوشی سے نہال

الوداد فلاحی انجمن نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے (فوٹو: سکرین گریب العربیہ)
 اولاد سے محروم سعودی جوڑے کو یتیم بچہ کفالت کے لیے ملنے پر جذباتی ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق الوداد فلاحی انجمن نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سعودی جوڑا یتیم بچے کو گود میں لے کر خوش نظر آرہا ہے۔ 
سعودی خاتون بچہ گود لینے پر خوشی سے روتی نظر آرہی ہیں۔ 
سعودی خاتون نےاس موقع پر کہا کہ ’ یہ بچہ ہمارے لیے اللہ کی انمول نعمت ہے، اس سے دلی سکون ہوگا‘۔ 
’ یہ امانت جو آج ہم نے حاصل کی ہے اس کا حق احسن طریقے سے ادا کرسکیں‘۔ 
یاد رہے کہ الوداد فلاحی انجمن نے جو سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی سٹریٹجک شریک ہے۔
وہ یتیم بچوں کی نگہداشت مختلف خاندانوں کے ذریعے ایک منظم پروگرام کے تحت کرا رہی ہے۔ 

شیئر: