سوشل میڈیا پربچوں کے لیے غیر مناسب چینل بنانے والا شہری گرفتار
جمعہ 28 جولائی 2023 14:29
ملزم سے تفتیش جاری ہے جس کے بعد اسکا چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
مشرقی ریجن میں پولیس نے سوشل میڈیا پربچوں کےلیے نامناسب چینل لانچ کرنے والے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔
ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری ویڈیو اطلاع میں اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ ادارے کو مذکورہ چینل کے بارے اطلاع ملی جس پرسائبرکرائم کنٹرول یونٹ سے رابطہ کرکے ملزم کے بارے معلومات حاصل کی گئیں۔
ملزم کے بارے میں اطلاع ملنے پراسے گرفتار کرنے کے لیے مخصوص ٹیم کو اس کے ٹھکانے پربھیج دیا گیا۔
ادارہ امن عامہ کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا۔
ملزم کے خلاف سائبرکرائم کے تحت مقدمہ قائم کرکے اسے پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا جائے گا جہاں سے چالان فوجداری عدالت کو ارسال کیا جائے گا۔
واضح رہے اس سےقبل پراسیکیوٹرجنرل کے حکم سے سوشل میڈیا پر بچوں سے نامناسب گفتگوکرنے والے کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔ جس سے تحقیقات جاری ہیںں۔