Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

کنگ سلمان مرکز کی پاکستان اور سوڈان میں خوراک کی  تقسیم

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے گذشتہ روز بدھ کو پاکستان اور سوڈان میں خوراک کی مزید امداد تقسیم کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے855  فوڈ باسکٹ فراہم کی گئی ہیں جس سے تقریباً چھ ہزار افراد مستفید ہوئے۔
پاکستان میں کنگ سلمان امدادی مرکز کا یہ پروگرام دیگر امدادی منصوبوں کا حصہ ہے جس میں ضرورتمند افراد کے لیے خوراک کی ترسیل اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔
دوسری جانب کنگ سلمان امدادی مرکز نے افریقی ملک سوڈان میں بھی امداد کے طور پر 763 افراد  کے لیے ساڑھے آٹھ ٹن اشیائے خورد  تقسیم کی ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے کنگ سلمان امدادی مرکز کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کے لیے یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔
 

شیئر: