Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

خاتون 48گھنٹے بعد ہی بیوہ ہوگئی

مانچسٹر..... مانچسٹر کے روزڈیل علاقے میں ایک عجیب و غریب سانحہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون اپنی شادی کے صرف48گھنٹے بعد بیوہ ہوگئی۔ کہا جاتا ہے کہ 63سالہ رے کیرشاف اور 45سالہ ٹریسی بروک نے آئندہ سال ٹینررائف میں شادی کا منصوبہ بنایا تھا مگرجب ڈاکٹروں کو احساس ہوا کہ یہ اتنے دن تک زندہ نہیں رہ سکتا تو انہوں نے ایک فلاحی تنظیم سے رابطہ کیا جس نے نامعلوم افراد سے عطیات کی وصولی کے بعد ان کی شادی کا اہتمام کیا۔ اسکے سرطان میں مبتلا ہونے کی تشخیص مارچ میں اس وقت ہوئی جب بیماری آخری مرحلے میں داخل ہوچکی تھی۔2دن قبل شادی ہوئی اور پھر وہ چل بسا۔ جس ادارے نے اسکی شادی کا اہتمام کرایاتھا اس نے یہ خبر بہت رنج و ملال سے جاری کی ہے۔ شادی کا اہتمام کرنے والی تنظیم کا نام ”شادی کیلئے عطیات دیجئے“ ہے اور یہ عطیات وصول کرکے غریب، بیمار وں کی شادیاں کروا کر ان میں خوشیاں بانٹتی ہے۔ تنظیم نے تمام عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح ان لوگوں نے خوشی میں ساتھ دیا اب ہمارے غم کے ساتھی بھی بن گئے ہیں۔

شیئر: