Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

بچے نے کرنسی نوٹس کی کرچیاں کردیں

بچے بالعموم کھل کر اپنی شکایت نہیں کرپاتے مگر ایسا بھی نہیں ہے کہ انکے دل میں طرح طرح کے خیالات نہیں آتے۔ بچوں کو سیدھا اور معصوم سمجھنے کی غلطی کبھا کبھار مہنگی بھی پڑتی ہے اور ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والی ایک فیملی کے ساتھ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک 5سالہ بچے نے جسے اس کے والدین گھر میں اکیلا چھوڑ کر کہیں چلے گئے تھے کچھ دیر تک ادھر ادھر گھر کی چیزیں الٹ پلٹ کرتا رہا اور پھر ایک جگہ کرنسی نوٹ نظر آگئے تو اس نے اسی سے کھیلنا شروع کردیا اور یہ کھیل ایسا تھا کہ پھر نوٹ کسی کام کے نہ رہے۔ اس نے نوٹ کے بے شمار ٹکڑے کئے ۔ والدین جب باہر سے گھر واپس پہنچے تو انہوں نے گھر میں چاروں جانب نوٹوں کے ٹکڑے بکھرے دیکھے تو انکا دماغ چکرا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ رقم کسی اہم کام کیلئے بینک سے بطور قرض حاصل کی گئی تھی۔پیپلزڈیلی میں شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب بینکوں کے اعلیٰ حکام نے اس شخص کو اتنی رعایت دینے کا وعدہ ضرور کیا ہے کہ اگر وہ پھٹے ہوئے نوٹوں کو کوئی ایسی معقول شکل دے سکے جس میں نوٹ کے نمبر بھی پڑھے جاتے ہوں تو شاید وہ اسے قبول کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ واضح ہو کہ 5500برطانوی پونڈ مقامی کرنسی میں 50ہزار یوان بنتے ہیں۔بچے کے والد کا کہناہے کہ نوٹوں کے جو ٹکڑے انہیں ملے ہیں وہ اتنے زیادہ چھوٹے ہیں کہ انہیں جوڑنا اور یہ سمجھنا کہ کونسا حصہ کس کا ہے بہت ہی مشکل کام ہے۔

شیئر: