Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

موسمی خطرات سے پیشگی انتباہ کے خودکار نظام میں تبدیلی 

بین الاقومی معیار کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی ہے(فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے موسمی خطرات سے پیشگی انتباہ کے خود کار نظام میں تبدیلی کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ موسمی خطرات سے خبردار کرنے کے لیے انتباہی نظام میں بین الاقومی معیار کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی ہے‘۔ 
قومی مرکز نے بتا یا کہ ’موسمی خطرات سے انتباہ کو تین کیٹگریز زرد، نارنجی اور سرخ رنگ دیے گئے ہیں۔ ان کے ذریعے موسمی حالات کی نشاندہی ہوگی‘۔ 
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’موسمی خطرات سے چھ سے بارہ گھنٹے قبل خبردار کیا جائے گا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’ایسے تمام موسمی آلات جو سعودی عرب کے موسم کو متاثر کرسکتے ہیں ان سب کو شامل کیا گیا ہے‘۔
بوندا باندی سے موسلا دھار بارش، گرد آلود ہواؤں، تیز ہواؤں، دھند، اونچی لہروں سے برفباری سمیت تمام حالات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی وزیر ماحولیات و پانی و زراعت عبدالرحمن الفضلی نے گزشتہ ماہ ریاض میں انتباہ کے نئے نظام کا افتتاح کیا تھا۔ 

شیئر: