کویت ..... سعودی شہری کویت کے الجھراءانڈسٹریل علاقے سے گزرتے ہوئے 3گولیاں لگنے کے باوجود معجزاتی طورپر بچ گیا۔ سعودی شہری نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ وہ الجھراءعلاقے سے گزر رہا تھا اچانک عقب سے اس پرگولی چلائی گئی۔ 2گولیاں اس کے ہاتھ میں پیوست ہوگئیں جبکہ تیسری اس کی کمر میں لگی۔کویتی حکام کاکہناہے کہ سعودی شہری کوالجھراءاسپتال میں علاج کیلئے داخل کردیا گیا۔سعودی نے حادثے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک گاڑی کے مالک نے اسے السالمی چوکی سے سوار کیا تھا۔ طے ہوا تھا کہ وہ مجھے المبارکیہ پہنچائے گا تاہم اس نے اسے الجھراءہی میں اتار دیا۔ ابھی میں المبارکیہ جانے کیلئے شاہراہ پر گاڑی کے انتظار میں تھا کہ اچانک عقب سے فائرنگ کردی گئی۔