فیس بک پر دوستی کے بعد پڑوسی ملک انڈیا سے شادی شدہ خاتون انجو 22 جولائی کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچیں ہیں جہاں وہ اس وقت اپنے سوشل میڈیا کے دوست نصراللہ خان کے گھر بطور مہمان رہائش پذیر ہیں۔ انجو ان دنوں اپنے دوست نصر اللہ خان کے ساتھ ضلع دیر بالا کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کر رہی ہیں۔ انجو کے بقول وہ بہت خوش ہیں اور انھیں دیر کی خوبصورتی سے محبت ہو گئی ہے۔ مزید تفصیلات اردو نیوز کی اس رپورٹ میں