Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

 سبزہ زار  میں آگ جلانے پر 26 افراد کے خلاف کارروائی

سبزہ زار میں آگ لگانے پر20 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
تحفظ ماحولیات کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیموں نے عسیر ریجن کے علاقے السودہ کے تفریحی سبزہ زاروں پر آگ جلانے کے جرم میں 26 افراد کو گرفتار کرلیا۔
عاجل نیوز کے مطابق تحفظ ماحولیات کی اسپیشل ٹیم نے تفریحی مقامات پرآگ جلانے کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جن 26 افراد کے خلاف کارروائی کی ان میں ایک غیرملکی جبکہ 25 سعودی شہری شامل ہیں۔
ادارہ تحفظ ماحولیات کے قانون کے مطابق سبزہ زاروں یا تفریحی مقامات پرآگ جلانا منع ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔
تحفظ ماحولیات کے ضوابط کے مطابق  محفوظ جنگلات اورسبزہ زاروں میں آگ جلانے پر 20 ہزارریال جرمانہ مقرر ہے۔
تفریحی سبزہ زاروں میں آگ جلانے کی صورت میں 3 ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔

تفریحی مقامات پرباربیکیو بنانے کے لیے جگہیں مخصوص ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے تفریحی مقامات پر باربیکو بنانے کے لیے جگہیں مخصوص کی گئی ہیں ۔ ان مقامات کے علاوہ کسی اور جگہ  باربیکو بنانے کے لیے آگ جلانا خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے جس پرجرمانہ مقرر ہے۔

شیئر: