Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام

جازان میں نشہ آور گولیوں کی تشہیر کے الزام میں تنن الفراد کو گرفتار کیا گیا ہے( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں جازان ریجن کے الدائر سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 270 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سرحدی محافظوں نے قانونی کارروائی کے بعد ضبط شدہ قات متعلقہ ادارے کے حوالے کردی۔ 
الجوف پولیس نے سکاکا میں ایک شہری کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
جازان ریجن کے احد المسارحہ سیکٹر میں پولیس نے نشہ آور گولیوں کی تشہیر کے الزام میں تنن الفراد کو گرفتار کیا ہے
 سیکیورٹی حکام نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ  نشہ آور اشیا کی سمگلنگ یا تجارت کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو پہلی فرصت میں اس سے مطلع کیا جائے۔

شیئر: