Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

سعودی قیادت کی جانب سے امیر قطر سے اظہار تعزیت

سعودی عرب کی قیادت نے سنیچر کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے شاہی خاندان کے سینیئر رکن شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم الثانی کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم شیخ محمد بن حمد کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی رنج و ملال کا اظہار کرتے ہیں۔
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر سے شیخ محمد بن حمد کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے اہل خانہ سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب قطر نیوز ایجنسی کے مطابق شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم الثانی 21 جولائی کی صبح انتقال کر گئے تھے۔
دوحہ کی امام محمد ابن عبد الوہاب مسجد میں سنیچر کو نماز مغرب کے بعد شیخ محمد بن حمد  کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور قدیم الریان قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
 

شیئر: