Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

لوڈنگ گاڑیوں میں افراد کو سوار کرنا قانون کی خلاف ورزی

سامان لوڈ کرنے والی گاڑیوں کے استعمال کے قوانین مقرر ہیں (فوٹو: محکمہ ٹریفک)
سعودی ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ’ لوڈنگ پک اپ کے عقبی حصے میں لوگوں کو سوار کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے جس پرچالان کیا جاتا ہے‘۔ 
سبق نیوز نے ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری انتباہ کے حوالے سے مزید بتایا کہ ’سامان لوڈ کرنے والی گاڑیوں کے استعمال کے قوانین مقرر ہیں‘۔ 
’ایسی گاڑیاں جن کی رجسٹریشن سامان کی منتقلی کے لیے مخصوص ہے ان کےعقبی حصے میں لوگوں کو سوار کرنے سے ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے‘۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ’ لوگوں کی جانوں کو خطرے کے باعث لوڈنگ گاڑیوں میں افراد کو سوار کرنا منع ہے‘۔ 

شیئر: