Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

حائل میں جھگڑے کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی، شہری گرفتار

مقامی شہری کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے( فوٹو: ٹوئٹر محکمہ امن عامہ)
سعودی عرب کےحائل ریجن میں گاڑی کو نذر آتش کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
 محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری  نے ہموطن سے جھگڑے کے بعد گھر کے سامنے اس کی گاڑی کو آگ لگادی تھی‘۔ 
حائل پولیس نے مقامی شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔
محکمہ امن عامہ نے واقعہ کی وڈیو سو شل میڈیا پر شیئر کی ہے جو وائرل ہے۔ 

شیئر: