سعودی سافٹ بینک کا سرمایہ 93ارب ڈالر
ریاض....سعودی سافٹ بینک پوری دنیا میں سب سے بڑا انویسٹمنٹ فنڈ بن گیا۔ اس کا حجم93ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ یہ بات سافٹ بینک ویگن فنڈ نے اعلامیہ جاری کرکے بتائی ہے۔ تفصیلات میں واضح کیا گیا ہے کہ اس کا سرمایہ روبوٹ اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں لگایا جائیگا۔ فنڈ کی پشت پر جاپانی سافٹ بینک گروپ اور سعودی ریاستی انویسٹمنٹ فنڈ ہیں۔ اس میں ابوظبی، ایپل اور جاپان کا شارپ ادارہ بھی شامل ہوگیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سعودی سرکاری فنڈ سافٹ انویسٹمنٹ بینک فنڈ میں کم از کم 45ارب ڈالر لگائے ہوئے ہے۔