Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے لبنان کی ملاقات

لبنان کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو جدہ میں لبنان کےلیے فرانسیسی صدر کے خصوصی ایلچی جین یوس لی ڈریان نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور کئی شعبوں میں مشترکہ تعاون کو تیز کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

کئی شعبوں میں مشترکہ تعاون کو تیز کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)

لبنان کی صورتحال،علاقائی اور بین الاقوامی سطح پرہونے والی تازہ پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کونسل آف منسٹرز جنرل سیکریٹریٹ کے مشیر نزار بن  سلیمان العلولا اور سعودی عرب میں فرانس کے سفیر بھی موجود تھے۔

شیئر: