Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

برطانوی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،نواز شریف

اسلام آباد.. وزیراعظم نواز شریف نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف برطانوی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کی اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اورحکومت کے ساتھ ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر ہے اور ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ اب تک مانچسٹرمیں مقیم کسی پاکستانی کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیںملی تاہم قونصل جنرل کواس سلسلے میں مکمل معلومات حاصل کرنے کو کہاگیاہے۔

شیئر: