Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

کنوئیں میں گرے شخص کو بحفاظت نکال لیا گیا

اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے مخصوص یونٹ جائے وقوعہ پرپہنچے(فوٹو، ٹوئٹر)
القویعیہ کمشنری میں شہری دفاع کی ٹیموں نے گہرےکنوئیں میں گرجانے والے شہری کو نکال لیا۔
 شہری دفاع کے ٹوئٹرپرواقعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ادارے کے کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ القویعیہ کے علاقے میں ایک شخص گہرے کنوئیں میں گرگیا۔
اطلاع ملنے پرشہری دفاع کے مخصوص یونٹ  فوری طورپر جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جنہوں نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے کنوئیں میں گرجانے والے شخص کو نکالنے کے لیے رسیوں کی سیڑھی کنوئیں میں ڈالی تاکہ متاثرہ شخص کو سیڑھی کی مدد سے باہر نکالا جاسکے۔
شہری دفاع کا کہنا تھا کہ کنوئیں میں گرے ہوئے شخص کو بحفاظت نکال لیا گیا جس کا طبی معائنہ کرنے کے بعد مکمل طبی امداد فراہم کرنے کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

شیئر: