Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سندھ میں کئی وزراءکے قلمدان تبدیل

کراچی ... سندھ حکومت نے کئی وزرا کے قلمدان تبدیل کردئیے۔ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ سہیل انور سیال جن کے پاس زراعت، معدنیات اور سپلائی اینڈ پرائسز کی ذمہ داریاں تھیں اب انہیں وزیر داخلہ بھی بنا دیا گیا دیگر وزارتیں انکے پاس رہیں گی۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ کا قلمدان وزیراعلی مراد علی شاہ کے پاس تھا۔ناصر حسین شاہ سے ٹرانسپورٹ اور زکوة ، عشر و مذہبی امور کی ذمہ داریاں واپس لے کر وزیرصحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کے سپرد کردی گئیں۔ ناصر حسین شاہ کو سندھ کا وزیراطلاعات مقرر کیا گیا ہے ۔

 

شیئر: