Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

تھریسامے نے انتخابی مہم معطل کردی

لندن ...برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کرائسز رسپانس میٹنگ طلب کرلی۔ حکمراں کنزرویٹیو پارٹی نے انتخابی مہم بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھماکے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ہمارے خیالات اور ہمدردیاں دھماکے سے متاثر ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اب تک کسی کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم ا مریکی سائٹ انٹیلی جنس گروپ کا دعویٰ ہے کہ عراق اور شام میں موجود داعش کے آن لائن حامی دھماکے کے بعد جشن مناتے دکھائی دیئے۔

 

شیئر: