Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی دوست کی شادی پر پاکستانی کے تحفے کی ویڈیو وائرل

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی شہری کے تحفے کی ویڈیو وائرل ہے جس کو بڑے پیمانے پر پسند کیا جا رہا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مملکت میں مقیم ایک  پاکستانی شہری اپنے سعودی دوست کی شادی میں شریک ہے۔
پاکستانی اپنے سعودی دوست کو شادی کی مبارکباد دیتے اور تحفہ دکھاتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ’بخدا یہ میری طرف سے تحفہ ہے، خدارا اسے واپس نہ کیجئے گا‘۔
ویڈیو میں اگلا منظر یہ ہے کہ پاکستانی شہری اپنے سعودی دوست کو شادی کا تحفہ حوالے کر رہا ہے۔
دولہا کے ایک رشتے دار نے تحفہ پیش کرنے اور شادی میں شرکت کرنے پر پاکستانی نوجوان کا شکریہ پرجوش انداز میں ادا کیا۔
سعودی دولہا نے کہا کہ ’اللہ تعالی آپ کو صحت و عافیت سے نوازے، اللہ تعالی آپ کو نعمتوں سے نہال کرے اور آپ ہمیشہ سرخرو رہیں۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: