Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 05 جولائی ، 2025 | Saturday , July   05, 2025
ہفتہ ، 05 جولائی ، 2025 | Saturday , July   05, 2025

مطاف آخری رمضان تک معتمرین کیلئے مختص

مکہ مکرمہ .....گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے ہدایت جاری کی ہے کہ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے آخر تک مطاف صرف طواف کرنے والوں کیلئے مخصوص ہوگا۔خانہ کعبہ کے صحن میں رمضان کے آخر تک نماز کیلئے صفیں نہیں ہونگی۔خالد الفیصل نے یہ حکم مرکزی حج کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ ان رپورٹوں کی بنیاد پر کیا جن میں بتایا گیا تھا کہ مطاف میں نماز پڑھنے کی وجہ سے عمرہ کرنے والوں کو مشکل ہوتی ہے خصوصاً تراویح کے دوران معتمرین کیلئے عمرہ کرنا محال ہوجاتا ہے۔

شیئر: