Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

 سعودی ترقیاتی فنڈ روانڈا میں بجلی منصوبے کے لیے 20 ملین ڈالر فراہم کرے گا

فنڈ کے ایگزیکٹیو چیئرمین اور رونڈا کے وزیر خزانہ نے معاہدے پر دستخط کیے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی فنڈ نے روانڈا میں بجلی منصوبے کےلیے 20 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے ایگزیکٹیو چیئرمین سلطان المرشد اور روانڈا کی جانب سے وزیر خزانہ و اقتصادی منصوبہ بندی ڈاکٹر عزیال نداجیمانا نے منگل کو کیفالی میں  ترقیاتی قرض معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے تحت روانڈا کو بجلی منصوبے کے لیے 20 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔ 

سعودی ترقیاتی فنڈ رونڈا میں اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے تعاون کر رہا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

بجلی منصوبے کا مقصد روانڈا کے کامونیا علاقے میں سرکاری و سماجی خدمات کی فراہمی اور گھروں تک بجلی کی ترسیل ہے۔
اس سے 60 ہزار سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچے گا اور علاقے میں اقتصادی، زرعی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ روزگار کے بلواسطہ اور بلاواسطہ مواقع مہیا ہوں گے۔ 
سلطان المرشد نے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی ترقیاتی فنڈ تقریبا 47 سال سے رونڈا میں پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے تعاون کر رہا ہے‘۔ 

شیئر: