سکرامنٹو، کیلیفورنیا ..... آپ کو یقین نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہاں ایک اچھے خاصا اور سمجھدار بالغ بھائی نے اپنی 6سالہ بہن کو رول ماڈل قرار دیا ہے اور اسکی ہر بات مانتا ہے۔18سالہ کائل ڈینس مور نے اپنی چھوٹی بہن 6سالہ کھلو کی تصویر بھی اتار کر نیٹ پر جاری کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ اسکی تمام تصاویر کو اپنے گھر کی زینت بنانا چاہتا ہے۔ تصویروں کے ساتھ بھائی نے بہن کے بارے میں کچھ پیغامات پر بھی نیٹ پر جاری کئے ہیں۔جس میں اس نے کہا ہے کہ یہ 6سالہ بہن اسکے لئے دنیا کی سب سے خوبصورت بہن ہے اور اسکی سمجھ بوجھ اسکی عمر سے کہیں زیادہ ہے۔ اب تک کھلو کی وڈیو آن لائن پر35ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس 6سالہ بچی کی خود اعتمادی اور دلچسپ باتیں سن کر لوگ اسکے گرویدہ ہوگئے ہیں۔ وہ نہ صرف اتنی پیاری ہے بلکہ والدین ، بھائی اور دیگر عزیز و اقارب بھی اس سے بیحد محبت کرتے ہیں کیونکہ اسکی شخصیت اتنی ہی دلچسپ ہے۔ وہ اپنے آپ کو خوبصورت ظاہر کرنے اور بالخصوص تصاویر اترواتے وقت بڑے اعتماد سے اپنی ماں کی لپ اسٹک اور آئی شیڈو کو میک اپ کیلئے استعمال کرتی ہے او رمیک اپ کا انداز بھی انتہائی ماہرانہ ہوتا ہے۔