Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

 مملکت کے متعدد علاقوں میں موسم گرم اورغبار آلود رہے گا

مشرقی ریجن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار 48 ڈگری تک رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے متعدد علاقوں میں آج بروزبدھ موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں گرد وغبار اورتیزہوا کی وجہ سے حد نگاہ بھی متاثرہوگی۔
تفصیلات کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ 17 جولائی کو مشرقی ریجن، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، عسیر اورجازان میں موسم گرم رہے گا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ الاحسا ، العدید ، بقیق ، الجبیل ، الخبر، دمام ، قطیف ، راس تنورہ ، الخفجی ، النعیریہ ، قریہ العلیا میں زیادہ سے درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ مذکورہ علاقوں میں تیزہوا کے ساتھ گرد وغبار بھی چھایا رہے گا۔ گرد وغبار کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا جس کی وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ بھی متاثر ہوگی۔
جازان ، فرسان ، صبیا اوربیش میں بھی غبار آلود ہوائیں چلیں گے جبکہ عسیر ریجن میں گردوغبار رات گئے تک چھایا رہے گا۔
مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے القنفذہ ، للیث  اور بحرہ جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں بھی گرد غبار کا سلسلہ رات 11 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

شیئر: