Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

قطر : کھجور کی قیمت میں 50فیصد کمی

دوحہ: قطر میں کھجور کی قیمت میں 50فیصد کمی ہوگئی۔ رمضا ن المبارک کے آمد سے پہلے مارکیٹ میں کھجور کی رسد ، طلب سے زیادہ ہوگئی ہے۔ مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجوروں کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ سعودی عرب سے آنے والی کھجوروں کی وافر مقدار ہے۔ سعودی کھجورکی درآمد سے مارکیٹ میں جہاں توازن پیدا ہوا ہے وہاں قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کی آمد سے قبل شہری وغیر ملکی بڑی تعداد میں کھجور خریدتے ہیں مگر امسال صارفین کی طرف سے خریداری بہت کم ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: