Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

بیوی کو گلا گھونٹ کر مارنے والے سعودی شہری کو موت کی سزا 

اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزا کی توثیق کی تھی (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے حکام نے بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے والے سعودی شہری کو موت کی سزا دی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سعودی شہری فاضل بن منصور بن علی الھلال نے اپنی اہلیہ زینب بنت محمد بن حبیب العتوق کو بیڈروم میں گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا تھا۔
سیکیورٹی فورس نے سعودی شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی گئی۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزا کی توثیق کی تھی۔ ایوان شاہی کی جانب سے عدالتی فیصلے  پر عمل درآمد کا حکم جاری ہونے پر پیر کو الشرقیہ میں موت کی سزا پر عملدرآمد کیا گیا۔

شیئر: