Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جازان میں گاڑی پل سے نیچے جا گری، ڈرائیور بچ گیا 

حادثے میں ڈرائیور زخمی ہوا جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب جحے جازان ریجن کے ایک پل سے گاڑی کے گرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی التوحید پل کے نیچے گری ہوئی ہے اور اس میں سے دھواں نکل رہا ہے۔ 
موقع پر موجود یہ کہتے ہوئے بھی سنے جارہے ہیں خوفناک حادثے کے باوجود ڈرائیور یقینی موت سے بچ گیا۔ 
محکمہ ٹریفک جازان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ جازان سے گزرنے والی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا، گاڑی ٹریک سے ہٹنے پر پل سے نیچے جاگری‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’حادثے میں ڈرائیور زخمی ہوا جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابتدائی قانونی کارروائی کی جارہی ہے‘۔

شیئر: