سوسائٹی حیدرآباد دکن میں لاوارث نعشوں کی تدفین فلاحی بنیاد پر کرتی ہے
جدہ ( امین انصاری ) نور ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جنرل سیکریٹری لیاقت علی خان نے کہا کہ صدر سوسائٹی ظہیر الدین کی مستقل واپسی کے بعد جدہ کی ذمہ داریوں کو نائب صدر خالد حسین مدنی نے احسن طریقے سے سنبھالی ۔ سوسائٹی کے خازن منور خان نے اس موقع پر اپنی سہ ماہی رپورٹ اجلاس کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی حیدرآباد دکن میں لاوارث لاشوں کی تدفین کے انتظامات کو بہت ہی سرگرمی کے ساتھ کررہی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال زیادہ لاشوں کی تدفین کا انتظام کیا ۔ صدر سوسائٹی ظہیر الدین خان نے حیدرآباد دکن میں کئے جانے والے ویلفیئر کاموں کی تفصیل اجلاس کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن خدمت خلق کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لے جارہے ہیں ۔مزید بہتر طریقے سے کرنے کیلئے ایک ایمبولنس لینے کی تجویز رکھی ہے ۔ غسل خانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ دیکھی جارہی ہے۔ حکومت تلنگانہ سے بھی اس سلسلے میں توجہ دینے کی اپیل کی۔ نائب صدر خالد حسین مدنی نے بتایا کہ ایس ایس سی کے زیر تعلیم غریب طلباءکیلئے فری کوچنگ کلاسز بھی چلانے کے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے سوسائٹی بہت جلد اعلان کرے گی ۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکریٹری احمد محی الدین کے علاوہ ایگزیکٹیو ممبرز محمد یوسف الدین ، شیخ ابراہیم ، سلیم فاروقی ، محمد ضیاءاور اسلم افغانی بھی شریک تھے جنہوں نے سوسائٹی کو اپنے مفید مشورے دیئے ۔