Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

بنگلہ دیشی کارکن نے سعودی خاندان کو یقینی موت سے بچا لیا

بنگلہ دیشی نے بروقت سیلنڈر کی مدد سے آگ بجھادی۔ (فوٹو المرصد)
سوشل میڈیا پر سعودی صارفین بنگلہ دیشی کارکن کی ہمت کی داد دے رہے ہیں اور اس کے بروقت مناسب اقدام پر تعریف کر رہے ہیں۔
العربیہ نیٹ اور المرصد کے مطابق مقامی شہری اپنی فیملی کو لے کر گاڑی سے سفر کررہا تھا اچانک گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔
اس وقت موقع  پر موجود ایک بنگلہ دیشی کارکن تیزی سے آگ بجھانے والا سیلنڈر لے کر پہنچا اور اس نے سیلنڈر کی مدد سے گاڑی میں لگنے والی آگ بجھا دی۔
بنگلہ دیشی کارکن نے سعو دی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ حادثے کے وقت دکان پر کام کررہا تھا دکان میں لگے کیمرے میں اس کی نظر گاڑی پر پڑی جس سے شعلے نکل  رہے تھے۔ فوری طور پر اس نے آگ بجھانے والا سیلنڈر دکان سے لیا اور مدد کے لیے پہنچ گیا۔ گاڑی کے انجن میں لگنے والی آگ بجھانے میں کامیاب رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: