Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کویت میں آج سے درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ رہنے کی توقع

شدید گرمی کا سلسلہ اتوار تک رہے گا۔ (فوٹو سبق)
کویتی ماہر موسمیات فہد العتیبی نے کہا ہے کہ ’ویک اینڈ پر ملک میں شدید گرمی پڑے گی۔ آغاز جمعے سے ہوگا‘۔
کویتی جریدے ’الرای‘ کے مطابق ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ کویت میں جمعے سے درجہ حرارت 50 تا 52 سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
العتیبی کا کہنا ہے کہ ’ملک میں شمال سے مغرب کی جانب سے تیز ہوائیں چلیں گی فی گھنٹہ رفتار 10 تا  35 کلو میٹر ہوگی‘۔
العتیبی نے  توجہ دلائی ہے کہ ’شدید گرمی کا سلسلہ اتوار تک جاری رہ  سکتا ہے۔ سب لوگوں کے لیے مشورہ ہے کہ وہ اس دوران زیادہ سے زیادہ مشروبات اور سیال اشیا  کا استعمال کریں تاکہ پسینے کی صورت میں نکلنے والی نمکیات کی تلافی ہوسکے‘۔
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں

شیئر: