Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

جدہ ایئرپورٹ پر 3 مسافروں کے پیٹ سے 3 کلو کوکین برآمد

مسافروں نے کوکین پیٹ میں چھپا رکھی تھی۔ (فوٹو عاجل)
کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ کے حکام نے تین کلو گرام سے زیادہ کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
عاجل، الیوم اور الوطن کے مطابق زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے  کہ ’تین مسافر کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے مملکت پہنچے تھے‘۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’تینوں مسافر 3 کلو گرام سے زیادہ  کوکین پیٹ میں چھپاکر سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے‘۔
اتھارٹی نے کہنا ہے کہ ’مسافروں پر مقامی حکام کو شبہ ہوا تھا۔ جس پر ان کی سکیننگ کی گئی تو کوکین ان کے پیٹ سے برآمد ہوئی’۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: