Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

عمران کو کیا پتہ عزت کیا ہوتی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ..وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،کچھ لوگوں کا مقصد اداروں اور عہدوں پر کیچڑ اچھالنا ہے۔عمران خان کو کیا پتہ کہ عزت کیا چیز ہوتی ہے۔ وزیراعظم اپنی 3 نسلوں کا جواب دے رہے ہیں۔پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف الزامات کے ذریعے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور وزیراعظم کی ہر طرح سے تضحیک کرنے کی کوشش کی۔ قوم عمران کے جھوٹ اور الزامات سے تنگ آچکی ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد بھی پانامہ کیس پر فیصلہ آئین اور قانو ن کے مطابق ہوگا ۔

 

شیئر: