کویتی ولی عہد، کویتی وزیراعظم، نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع اور کویتی وزیر داخلہ سے منگل کو سعودی وزیرمملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے ملاقاتیں کی ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے قصر بیان میں سعودی وزی نے ملاقات کی۔ انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات امیر کویت اور کویتی ولی عہد کو پہنچائے۔
کویتی ولی عہد نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد ن کے لیے خیر سگالی کے جوابی پیغامات شہزادہ ترکی کے حوالے کیے۔

اس موقع پر دونوں برادر ملکوں کے گہرے برادرانہ تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا برادرانہ ماحول میں جائزہ لیا گیا۔
شہزادہ ترکی بن محمد نے کویتی وزیراعظم شیخ احمد نواف الصباح سے بھی قصر بیان میں ملاقات کی۔
دونوں برادر ممالک کے منفرد تعلقات اور تعاون کے شعبوں اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
