Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

سعودی عرب اور چین کا سمارٹ سٹیز ٹیکنالوجی کے شعبے میں شراکت پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر مواصلات نے بیجنگ کے میئر اور چینی وزیر سے ملاقاتیں کی ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ نے بدھ کو بیجنگ کے میئر ڈاکٹر ین یونگ سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ٹیکنالوجی، خلا اور اختراع کے شعبوں میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان شراکت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر نائب وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر ھیثم العوھلی، چین میں متعین سعودی سفیر عبدالرحمن الحربی بھی موجود تھے۔ 
انجینیئرعبداللہ السواحہ نے بیجنگ کے میئر کے ساتھ سمارٹ سٹیز ٹیکنالوجی کے شعبے میں شراکت، ٹیکنالوجی استعداد بڑھانے کی کوششوں اور سعودی عرب کی مثالی کمپنیوں کے لیے بیجنگ کی مارکیٹ کے دروازے کھولنے کے حوالے سے سہولتوں کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔
 ٹیکنالوجی کے متعدد شعبوں خصوصا ڈیجیٹل بزنس اور ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ سے تعلق رکھنے والی قانون سازی کے شعبوں میں تجربات کے تبادلے پر بھی بات چیت کی گئی۔ 
سعودی وزیر مواصلات نے چین کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی وانگ زیوانگ سے بھی ملاقات کی۔

ریسرچ ڈیولپمنٹ میں شراکت کا دائرہ وسیع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)

ریسرچ ڈیولپمنٹ اور اختراع کے شعبے میں شراکت کا دائرہ وسیع کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صحت، پائیدار ماحولیاتی نظام، صنعت، توانائی اور مستقبل کی معیشتوں پرخاص طور پر توجہ مرکوز کی گئی۔ 
سعودی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دورہ چین ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کے ساتھ تعلقات کے استحکام کے حوالے سے ہے۔ 

شیئر: