Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

پانامہ کیس ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد... پانا مہ عمل درآمد کیس میں جے آئی ٹی نے ابتدائی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔ خصوصی بنچ کے سامنے 3 سر بمہر لفافے پیش کئے گئے۔ججوں نے سربمہر لفافوں کو کھول کر رپورٹ پڑھی اور دوبارہ بند کرکے ہدایت کی کہ انہیں رجسٹرار کے پاس جمع کرادیں۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اس پر غیر مطمئن نہیں اور ہمیں رپورٹ سے اختلاف نہیں ۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ رپورٹ کو عام کیا جائے۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ مناسب وقت پر رپوٹ منظر عام پر لائی جائے گی، کوئی ایسا فوجداری مقدمہ بتادیں جس میں دوران تفتیش دستاویزات فریقین کے حوالے کردی گئی ہو ۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے بتایا کہ جے آئی ٹی کو واضح طور پر کہا ہے کہ تحقیقات 60 دن میں لازمی مکمل کریں۔ اگر کسی ادارے سے کوئی مسئلہ ہے یا کوئی ادارہ تعاون نہیں کررہا تو بتایا جائے، عدالت اپنے حکم پر عمل در آمد کرانا جانتی ہے۔
 

شیئر: