Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

خیبر ایجنسی میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

خیبر ایجنسی... خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اکا خیل میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کر رکھا تھا، ریموٹ کنٹرول سے اس وقت دھماکا کیا گیا جب امن کمیٹی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
 

 

شیئر: