Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

جازان ریجن میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک 

الحرث کمشنری کے الراحہ قریے میں اونٹوں کے ریوڑ پر بھی آسمانی بجلی گری(فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے ریجن جازان کی متعدد کمشنریوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کے بعد جگہ جگہ وادیوں میں سیلابی صورتحال ہے۔
احد المسارحہ کمشنری میں تین راہگیر آسمانی بجلی سے گرنے ہلاک ہوگئے۔ 
العربیہ نیٹ اور عاجل ویب سائٹ کے مطابق آسمانی بجلی سے تین افراد کی ہلاکت کی خبر سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ 
اس سے قبل جازان ریجن کی الحرث کمشنری کے الراحہ قریے میں اونٹوں کے ریوڑپر  بھی آسمانی بجلی گرنے سے اونٹ ہلاک ہوئے تھے۔
علاوہ ازیں جازان ریجن میں موسم غیرمستحکم ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ مقررہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔ 

شیئر: