Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025

انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائے ،رئیسی

تہران۔۔۔۔ایران کے صدارتی انتخاب میں حسن روحانی کے قریبی حریف ابراہیم رئیسی نے انتخابات میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ گارجین کونسل کو خط میں رئیسی نے کہا کہ الیکشن سے قبل اور پولنگ کے دوران خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے خلاف زیادتیوں پر خاموش نہیں رہ سکتا۔واضح رہے کہ حسن روحانی نے صدارتی انتخاب میں دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔

شیئر: