Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 03 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   03, 2025
بدھ ، 03 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   03, 2025
تازہ ترین

ممبئی لکھنؤایکسپریس حادثے کا شکار

نئی دہلی۔۔۔۔۔لوک مانیہ تلک ایکسپریس کانپورسے 20کلومیٹر دور اناؤمیں حادثے کا شکار ہوگئی۔ٹرین کی 11بوگیاںپٹری سے اتر گئیں۔ پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق کچھ مسافرزخمی ہوئے تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ریلوے اور پولیس حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جائے حادثہ پر ریلوے لائن پر فلش پلیٹ کے بولٹ غائب تھے۔ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ ریلوے لائن ٹرین گزرنے کیلئے فٹ نہیں تھی تو اسے اجازت کیوں دی گئی۔انسداد دہشتگردی اسکواڈ بھی جائے حادثے پر بھیجا گیا ہے تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ کہیں دہشتگردی کا عنصر تو شامل نہیں تھا۔

شیئر: