’اماراتی شہری بیرون ملک وہاں کے قوانین کا احترام کریں‘
اتوار 2 جولائی 2023 21:04
بعض یورپی ممالک اور شہروں میں نقاب پر پابندی ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹل گورنمنٹ نے شہریوں سے کہا ہے کہ ’وہ بیرون ملک قیام کے دوران وہاں کے قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں‘۔
’ہرملک کے اپنے قوانین او ضوابط ہیں۔ اماراتی شہری کسی بھی ملک میں قیام کے وقت وہاں کے قوانین و رسم و رواج کی پابندی کریں اور خلاف ورزی سے گریزکریں‘۔
الامارات الیوم کے مطابق ڈیجیٹل گورنمنٹ نے بیان میں کہا کہ ’اماراتی شہری ضروری باتوں کا خیال رکھیں۔ اس سلسلے میں پاسپورٹ کے موثر ہونے اور مطلوبہ ملک کے ویزے کے تقاضے پورے کرنے کا اہتمام کریں‘۔
اماراتی دفتر خارجہ اپنی ویب سائٹ پر اہم ہدایات جاری کیے ہوئے ہے۔ بیرونی سفر سے قبل ان سے آگاہی حاصل کی جائے‘۔
ڈیجیٹل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ ’امارات چاہتا ہے کہ اس کے شہری سفر کے دوران کسی مشکل سے دوچار نہ ہوں اور بیرون ملک جہاں بھی قیام کریں ان کا قیام کسی مشکل سے دوچار نہ ہو‘۔
گورنمنٹ نے اماراتی شہریوں سے کہا کہ’ بعض یورپی ممالک اور شہروں میں نقاب پر پابندی ہے۔ اس کے تحت پبلک مقامات اور سرکاری اداروں میں نقاب کا استعمال منع ہے۔ قانونی گرفت یا جرمانوں سے بچنے کے لیے نقاب قانون کی خلاف ورزی نہ کریں‘۔
ڈیجیٹل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ’ فرانس، بیلجیئم اور ہالینڈ ایسے یورپی ممالک ہے جہاں نقاب پر پابندی کا قانون رائج ہے۔ کئی یورپی ممالک ایسے ہیں جو اپنے بعض شہروں میں نقاب پر پابند لگائے ہوئے ہیں‘۔
بعض ممالک ویزا کارروائی ایجنسیوں کے حوالے کیے ہوئے ہیں۔ وی ایف ایس گلوبل اس کی ایک مثال ہے۔