Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پاکستانی صدر عارف علوی کی مسجد نبوی میں حاضری، نوافل ادا کیے

پاکستانی صدر مناسک حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ پہنچے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سنیچر کو مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول پر حاضری دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پاکستانی صدر مناسک حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
مسجد نبوی امور کے معاون ڈاکٹر نبیل بن محمد اللحیدان، مسجد نبوی کی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر کرنل متعب البدرانی اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیرمقدم کیا۔
علاوہ ازیں بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی سنیچر کو مسجد نبوی میں حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔

شیئر: