Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں دو ہلاکتیں

واقعہ کی وجوہ جاننے کےلیے سیکیورٹی تحقیقات جا ری ہیں (فوٹو:عرب نیوز)
سعودی عرب میں مکہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ بدھ کی شام جدہ میں امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے قریب ایک مسلح شخص کو روکا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ شخص ہلاک ہوگیا‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ’ اس واقعہ میں امریکی قونصلیٹ کا ایک نیپالی سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’مسلح شخص نے امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے قریب گاڑی کھڑی کی اور بندوق لے کر باہر نکلا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال سے نمٹنے  کےلیے پہل کی‘۔
مکہ ریجن پولیس کا کہنا ہے کہ ’واقعہ کی وجوہ جاننے کےلیے سیکیورٹی تحقیقات جا ری ہیں‘۔

شیئر: