Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی سیکیورٹی اہلکاروں نے خدمت کی بہترین مثالیں قائم کیں

سیکیورٹی اہلکار حجاج کی رہنمائی بھی کرتے رہے (فوٹو: ایس پی اے)
میدان عرفات، مزدلفہ اور منیٰ میں تعینات سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کے دوران عازمین حج کی خدمت میں پیش پیش رہے اور بہترین مثالیں قائم کیں۔
میدان عرفات میں جہاں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ شدید دھوپ اور گرمی کے باجود سیکیورٹی اہلکار چہرے پر مسکراہٹ سجائے حجاج کی خدمت کرتے رہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی میں آسانی کےلیے سکیورٹی اہلکار گزرنے والے حجاج کے سروں پر پانی کا سپرے کرتے رہے تاکہ گرمی کا اثر کچھ کم کیا جا سکے۔


ہمدردی اور بھائی چارے کے ان مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

دوسری طرف سیکیورٹی اہلکار گم ہوجانے اور راستہ بھول جانے والے حجاج کی رہنمائی بھی کرتے رہے۔
ہمدردی اور بھائی چارے کے ان مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار میدان عرفات میں ایک عازم حج کو گلے لگا کر اس کی پیشانی چوم رہا ہے۔

شیئر: