Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا ٹیلی فون پر رابطہ

صدر پوتن نے نیک جذبات پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران شہزدہ محمد بن سلمان نے روس میں جاری خانہ جنگی کو روکنے کی کوششوں میں کامیابی پر مملکت کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا۔
سعودی ولی عہد نے روسی فیڈریشن اور اس کے دوست عوام کےلیے سلامتی اور استحکام کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
صدر پوتن نے روس اور اس کے عوام کے لیے نیک جذبات پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: