Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

پاکستان دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہے، دفترخارجہ

  اسلام آباد...ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک پاکستان ہے ۔ ایک بیان میںترجمان نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب ہوتا اور نہ کوئی پہچان۔دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی تلقین نہیں کرتا ۔ اسلام تو امن و محبت کا درس دیتا ہے۔نفیس زکریا نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ کوئی بھی ملک دہشت گردی سے محفوظ نہیں لیکن پاکستان سب سے زیادہ متاثرہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ اس حوالے سے دنیا کو آگاہ کرچکے ہیں۔

 

شیئر: