Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

حج سکیورٹی فورسز کی تیاری پریڈ میں وزیر داخلہ کی شرکت

سیکیورٹی فورسز کے دستے نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو واس
سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے بدھ کو حج سکیورٹی فورسز کی امن حج کے حوالے سے تیاری پریڈ کی تقریب میں شرکت کی۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد البسامی نے اس موقع پر بتایا ہے کہ حج سکیورٹی فورسز نے فوجی، عوامی اور نجی شعبوں کے تعاون سے ٹریفک معاملات اور سکیورٹی کے وسیع  تنظیمی منصوبوں کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے لیے تمام راستوں سمیت مکہ مکرمہ، مقامات مقدسہ اور مدینہ منورہ میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام سہولتیں بروئے کار لائی گئی ہیں۔ فوٹو واس

محمد البسامی نے مزید بتایا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کی خدمات، دیکھ بھال اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور سمارٹ ایپلی کیشنز کے استعمال سمیت تمام سہولتیں اور صلاحیتیں بروئے کار لائی گئی ہیں۔
اس موقع پر سکیورٹی فورسز کے دستے نے حج کے دوران حفاظتی نقطہ نظر سے اپنی تیاری اور بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس سے ان کی اعلیٰ مہارت کا پتہ چلتا ہے۔
 

شیئر: