Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ریاض میں سپورٹس بلیوارڈ میگا پروجیکٹ کو فروغ دینے کے لیے موبائل کمیونٹی انفارمیشن سینٹر

سپورٹس بلیوارڈ فاؤنڈیشن موبائل یونٹ پورے دارالحکومت کا دورہ کرے گا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں سپورٹس بلیوارڈ میگا پروجیکٹ کو فروغ دینے کے لیے ریاض میں ایک نیا موبائل کمیونٹی انفارمیشن سینٹر شروع کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق تفریحی سہولتوں اور عوامی فن پاروں کے ساتھ 50 سے زیادہ سپورٹس کی پیش کش کرتے ہوئے اسے دنیا کا سب سے بڑا لکیری پارک قرار دیا جا رہا ہے۔
سپورٹس بلیوارڈ فاؤنڈیشن موبائل یونٹ پورے دارالحکومت کا دورہ کرے گا تاکہ رہائشیوں کو سائٹ پر دستیاب مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکے۔
2019 میں شروع کیا گیا سپورٹس بلیوارڈ انیشیٹو آبادی کی صحت، تندرستی اور ذہنی تندرستی کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جین میک گیورن نے کہا کہ ’ سپورٹس بلیوارڈ کا بنیادی مقصد ریاض کے رہائشیوں اور مہمانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا، ہر عمر اور قابلیت کے لوگوں کو نچلی سطح پر سپورٹس  تک رسائی فراہم کرنا ہے‘۔
ا نہوں نے مزید کہا کہ’ موبائل سینٹر اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا کہ ہمارے تمام رہائشی ان سہولتوں سے واقف ہوں جو پورٹس بلیوارڈ پیش کرے گا‘۔
ولی عہد محمد بن سلمان کے تعاون سے اس منصوبے کا مقصد ریاض کو 2030 تک دنیا کے 100 سرفہرست شہروں میں شامل کرنا ہے۔
ابتدائی طور پر یہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ پر اور پھر سال بھر دیگر سٹریٹجک علاقوں میں واقع رہے گا۔

شیئر: