Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ریاض بلیوارڈ میں میکل مور اور امیجن ڈریگنز پرفارم کریں گے

میوزک کی دنیا کے یہ فنکار آئندہ ماہ عبدہ ارینا میں فن کا مظاہرہ کریں گے۔ فوٹو: انسٹاگرام
ریاض میں ہونے والے پروگرام ’گیمرز 8: دی لینڈ آف ہیروز‘ میں موسیقی کا معروف گریمی ایوارڈ چار بار جیتنے والے امریکی پاپ سٹار میکل مور اور موسیقی کی دنیا میں ٹاپ رینکنگ بینڈ امیجن ڈریگنز آ رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق میوزک کی دنیا کے یہ فنکار آئندہ ماہ جولائی میں ریاض بلیوارڈ کے محمد عبدہ ارینا میں اپنی خاص دھنوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

عالمی شہرت یافتہ امیجن ڈریگنز بیند کا شدت سےانتظار ہو رہا ہے۔ فوٹو: عرب نیوز

ریاض بلیوارڈ کے عبدہ ارینا میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے گیمنگ اور سپورٹس فیسٹیول میں پرفارم کرنے کے لیے معروف پاپ سٹار اور ٹاپ بینڈ بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔
میکل مور 14 جولائی کو عبدہ ہال کے سٹیج پر آئیں گے، پاپ سٹار ’کینٹ ہولڈ اس‘ اور ’تھرفٹ شاپ‘ جیسی کامیاب فلموں کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔

امریکی پاپ سٹار میکل مور موسیقی کا معروف گریمی ایوارڈ چار بار جیت چکے ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام

موسیقی کی دنیا میں معروف امیجن ڈریگنز بیند 28 جولائی کو پرفارم کرنے کے لیے بے تابی سے انتظار کر رہا ہے۔
بینڈ ’ریڈیو ایکٹیو‘ ، ’ڈیمنز‘ اور ’بیلیور‘ جیسی کامیاب فلموں میں پرفارمنس کے ساتھ ساتھ اپنی مخصوص اور شہرت یافتہ دھنوں کو سٹیج پر بکھیریں گے۔

شیئر: