جی سی سی ممالک کے سربراہوں کا بند کمرے کا جلاس
ریاض: ولی عہد ووزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبد العزیز کی زیر صدارت جی سی سی ممالک کے سربراہوں کا بند کمرے کااجلاس ہوا۔ کنگ عبد العزیز کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے اجلاس میں جی سی سی ممالک کے سربراہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے خطے کو درپیش صورتحال کے متعلق مشاورتی اجلاس کیا۔ذرائع کے مطابق جی سی سی ممالک کے سربراہوں نے ایران کی توسیع پسند پالیسی کی روک تھام کے لئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا ۔