Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریفریجریٹر سر پر رکھ کر لے جانے والے پاکستانی کی وڈیو وائرل

صارفین مزدور کی جسمانی طاقت پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ (فوٹو المرصد)
ایک پاکستانی مزدور کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جوریفریجریٹر سر پر رکھ کر ویئر ہاؤس لے جارہا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین اس مزدور کی جسمانی طاقت پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ 
19 سیکنڈ کی اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’پاکستانی مزدور اپنے ساتھی کی مدد سے ٹرک سے بڑے سائز کا ریفریجریٹر اپنے سر پر لاد کر اس انداز سے چل رہا ہے کہ گویا وہ کوئی معمولی سی چیز اٹھائے ہوئے ہے‘۔ 

سوشل میڈیا پر صارفین اس حوالے سے مختلف تبصرے کررہے ہیں۔ (فوٹو المرصد)

سوشل میڈیا صارفین پاکستانی  مزدور کے  اس انداز پر مختلف پہلوؤں سے تبصرے کررہے ہیں۔
کئی صارفین نے یہ بات نوٹ کی کہ ’پاکستانی مزدور ریفریجریٹر  کو اٹھاتے وقت توازن قائم رکھنے کے لیے ہاتھ کا استعمال کررہا ہے‘۔
دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی مزدور نے اپنے سر پر ریفریجریٹر جس انداز سے رکھا ہے وہ حیرت انگیز ہے‘۔ 
بیشتر صارفین کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی مزدور میں برداشت اور بھاری بھرکم چیز اٹھا کر ویئر ہاؤس لے جانے والے  انداز پر اسے شاباش دیتے ہیں‘۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: